شریف فیملی ملکی اداروں کو اپنے تا بع دیکھنا چاہتی ہے، صمصام بخاری

شریف فیملی ملکی اداروں کو اپنے تا بع دیکھنا چاہتی ہے، صمصام بخاری

  

لاہور (نمائندہ خصوصی )پاکستان تحریک انصاف پنجا ب کے سیکرٹری اطلاعات سید صمصام علی بخار ی نے کہا ہے کہ نوازشریف عدلیہ کے خلاف محاذ کھول کر اداروں کو کمزور کرنے کی سازش کررہے ہیں،سابق وزیراعظم اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرکے اپنی قبر خود کھود رہے ہیں، شریف فیملی ملکی اداروں کو اپنے تا بع دیکھنا چاہتی ہے سپر یم کور ٹ کا عمران خان کے حق میں فیصلہ ن لیگ کوہضم نہیں ہورہا ہے ان خیا لا ت کااظہار سید صمصام علی بخاری نے حلقے کے دورے کے موقع پر کیا۔

، انہو ں نے کہا کہ مریم نواز مسلسل ادارو ں پرحملہ آور ہے ن لیگ اقتدار کے ایوانو ں سے نکلنے کے بعد سے بہکی بہکی باتیں کررہی ہے 2018کے انتخا با ت میں ن لیگ کو اپنی شکست نظر آ رہی ہے اسی لیے وہ ادارو ں پر تنقید کرکے سیا ست میں زندہ رہنے کی ناکام کو شش کررہی ہے نواز شریف اس با ت کو یا د رکھیں ملک میں انصا ف کے دوتر ازو ں نہیں بلکہ عدلیہ اب آزاد فیصلے کررہی ہے جب انصا ف ہو گا تو ملک لو ٹنے والے مجرم ہی ٹھہر یں گے۔

صمصام

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -