بھارتی فوج کی مسلسل فائرنگ سے خطے میں بگاڑ پیدا ہو رہا ہے،عدنان فاروق

بھارتی فوج کی مسلسل فائرنگ سے خطے میں بگاڑ پیدا ہو رہا ہے،عدنان فاروق

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)آل پاکستان مسلم لیگ لاہور کے صدر میاں عدنان فاروق نے کہا کہ بھارتی فوج کی جانب سے کنٹرول لائن پرمسلسل فائرنگ سے خطے میں بگاڑ پیدا ہو رہا ہے پاکستانی فوجیوں پر بھارتی فوج کی طرف سے بزدلانہ حملہ کر کے شہید کرنے کے واقع کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے بلاجواز دراندازی اور آئے روز فائرنگ کے واقعات کا عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہے‘ مگر بدقسمتی سے پاکستانی حکومت بھی سفارتی سطح پر بھارتی دراندازی کا موثر انداز میں جواب دینے کی بجائے نااہل سابق وزیر اعظم کے پیچھے لگی ہوئی ہے ،کنٹرول لائن پر جارحیت کے علاوہ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں بربریت کی انتہا کر دی ہے قابض فوج کی جانب سے لاکھوں کشمیریوں کو شہید کر دیا ہے ۔ انھوں نے کہاکہ آزادی کے ہیرو‘ ہزاروں کشمیری بھارت کی جیلوں میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہے بھارت نے انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی دھجیاں بکھیر کے رکھ دی ہے بھارت کشمیریوں سے غیر انسانی سلوک کر کے انکی تحریک آزادای کو دبا رہا ہے جو ناممکن ہے ‘ کشمیر کے واقع پر بھی عالمی برادری نے دوہرا معیار اپنایا ہوا ہے۔

عدنان فاروق

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -