کریم پارک ، ایڈز کنٹرول پروگرام ، اخوت اور والڈسٹی اتھارٹی کے مشترکہ سینٹرکا افتتاح

کریم پارک ، ایڈز کنٹرول پروگرام ، اخوت اور والڈسٹی اتھارٹی کے مشترکہ ...

لاہور(جنرل رپورٹر) پنجاب کے وزیر برائے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ عوام کو صحت عامہ کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے حکو متی اداروں کے درمیان اشتراک اور جدید خطوط پر وسا ئل کے بہتر استعمال پر کام کر رہی ہے۔ لاہور کے علاقے کریم پارک میں پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام، اخوت اور والڈ سٹی اتھارٹی کے مشترکہ سنٹر کے افتتاح کے موقع پر انہوں نے بتایا کریم پارک کا یہ سنٹر مختلف حوالوں سے بہت اہم ہے۔ اس میں صحت ہنر اور تعلیم کی بنیادی سہولیات ایک ہی چھت تلے دستیاب ہوں گی اور علاقے کے لوگوں کو ان بنیادی سہولیات کے لیے دور نہیں جانا پڑے گا\انہوں نے کہا میں آپ سب لوگوں کو خاص طور پر اس پراجیکٹ پر کام کرنے والوں کو مبارک باد پیش کرنا چاہتا ہوں۔ گزشتہ دودہائیوں سے آبادی میں اضافے اور شہروں میں نقل مکانی کے حالات کے تناظر میں ہمارے مسائل پیچیدہ ہوتے جا رہے ہیں جس کے لیے ہمیں نئے اور بہتر حل تلاش کر نے کی ضرورت ہے۔ ان مسائل کا ایک حل اداروں کے درمیان بہتر کو ارڈی نیشن اور مشترکہ مقاصد کے لیے مشترکہ لا ئحہ عمل کی تیاری ہے ۔ اس پراجیکٹ میں سب سے اہم نکتہ ان اداروں ، پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام، والڈ سٹی اتھارٹی آف لاہور، اخوت اور TEVTA کا اشتراک ہے ۔ اور اس اشتراک کے پیچھے صرف ایک مقصد کارفرما ہے کہ خلق خدا کی خدمت کی جائے ۔ اور یہ خدمت اس سے بہتر کیسے ادا کی جاسکتی ہے کہ صحت ہنر اور تعلیم کی سہولیات ان علاقوں میں اور ان لوگوں تک مہیا کی جائیں جن کو ان کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ اس سنٹر میں ابتدائی طور پر ہیپا ٹائٹس بی ، سی ،ایچ آئی وی، بلڈ گروپ، بلڈ شوگر اور دیگر بیماریوں کے مفت ٹیسٹس کی سہولت دستیاب ہو گی۔ اور مثبت آنے والوں مریضوں کو مفت معائنہ، مشاورت اورعلاج کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اخوت کے ایگز یکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر امجد ثاقب نے کہا اخوت وزیراعلیٰ خود روزگار قرضہ سکیم کے 35 ارب کے قرضے مستحق لوگوں میں تقسیم کر چکا ہے اور اس میں وصولی کی شرح 99.8 ہے ۔ انہوں نے کہا اخوت خواجہ سرا بحالی پروگرام پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے ساتھ ملکر کام کر رہا ہے۔ والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کامران لاشاری نے کہا کہ بہتر حکمت عملی اور کو آرڈی نیشن سے حکومتی اداروں میں کارکردگی میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔ پروگرام ڈائریکٹر پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام ڈاکٹر عاصم الطاف نے بھی خطاب کیا۔

کریم پارک سینٹر

مزید : میٹروپولیٹن 1