انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے امیر 13جنوری کو پاکستان پہنچیں گے

انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے امیر 13جنوری کو پاکستان پہنچیں گے

لاہور (پ ر) انٹرنیشنل ختم نبوت موؤمنٹ کے مرکزی امیر اور مدرسہ صولتیہ مکہ مکرمہ کے استاذ الحدیث فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر سعید احمد عنائیت اللہ سعودی عرب سے تین ملکوں برطانیہ، پاکستان اور جنوبی افریقہ کا دینی، تربیتی و اصلاحی دورہ کریں گے 4 جنوری سے لے کر 9 جنوری تک برطانیہ اور 13 جنوری سے 23 جنوری تک پاکستان اور 4 فروری سے 14 فروری تک جنوبی افریقہ کا دورہ کریں گے اپنے دورہ کے دوران وہ ان ممالک کے بڑے بڑے دینی تعلیمی اداروں میں علماء کرام کی مختلف تربیتی ورکشاپوں میں ’’اسلام کے نام پر اٹھنے والے مختلف فتنوں کے سدباب اور دعوت و تبلیغ کے نبوی ﷺاصول ‘‘کے عنوان پر خصوصی لیکچر دیں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1