اسرائیل کوئی حقیقی ریاست نہیں، فرانسیسی میگزین نے نقشہ شائع کر دیا

اسرائیل کوئی حقیقی ریاست نہیں، فرانسیسی میگزین نے نقشہ شائع کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پیرس (این این آئی) اسرائیل کوئی حقیقی ریاست نہیں ،اس جملے نے اسرائیلیوں کے تن بدن میں آگ لگادی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک فرانسیسی زبان کے بچوں کے میگزین یوپی کے تازہ شمارے میں دنیا کا نقشہ شائع کیا گیاہے اور ساتھ ساتھ لکھا ہے کہ اقوام عالم اس بات پر متفق ہے کہ فرانس ، جرمنی اور الجزائر جیسے ممالک ہیں لیکن اسرائیل حقیقی ریاست نہیں ہے۔ اس سچائی پر فرانس میں موجود یہودی لابی آگ بگولہ ہوگئی ہے اور مظاہرے اور احتجاج کے ساتھ یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ فوری طور پر جنوری 2018 کا یہ شمارہ مارکیٹ سے واپس لیا جائے جس کے بعد اشاعتی گروپ Bayer نے اعلان کیا ہے کہ بچوں کے لیے فرانسیسی زبان کے میگزین Youpi کا تازہ ترین شمارہ مارکیٹ سے واپس اٹھا لیا جائے گا۔ اس اقدام کا سبب میگزین میں شامل وہ نقشہ ہے جس کے مطابق اسرائیل ’’کوئی حقیقی ریاست نہیں‘‘ہے۔فرانس میں یہودی اداروں کی نمائندہ کونسل کے سربراہ فرانسس کیلیفات نے مذکورہ اشاعتی گروپ سے اس میگزین کے تازہ شمارے کی کاپیاں واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔میگزین کے جنوری 2018 کے شمارے میں دنیا کا ایک نقشہ جاری کیا گیا ہے۔ اس کے ایک جانب تحریر ہے کہ دنیا میں 197 ممالک ہیں جیسے فرانس ، جرمنی اور الجزائر وغیرہ ان کے علاوہ بھی مزید ممالک ہیں تاہم دنیا کے تمام ممالک اس بات پر آمادہ نہیں کہ یہ مزید ممالک مثلا اسرائیل یا شمالی کوریا وغیرہ حقیقی ریاستیں ہیں۔میگزین کو شائع کرنے والے پبلشنگ گروپ Bayer کے چیئرمین پیسکل روفنیک نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ ہم اس غلطی اور حماقت کا اقرار کرتے ہیں ، ہم اسرائیلی ریاست کے وجود پر اعتراض نہیں کرنا چاہتے ہیں۔
ادھر فرانسس کیلیفات کا کہنا ہے کہ اْن کی درخواست پر Bayer گروپ Youpi میگزین کا شمارہ نمبر 52 مارکیٹ سے واپس اٹھا لے گا۔

مزید :

عالمی منظر -