چین میں ٹیلی کام، آن لائن فراڈ کیس میں ملوث 177ملزمان گرفتار

چین میں ٹیلی کام، آن لائن فراڈ کیس میں ملوث 177ملزمان گرفتار

  

بیجنگ (آئی این پی /زنہوا) چین کی وزارت عوامی تحفظ (ایم پی ایس ) نے کہا کہ دس صوبائی سطح کے علاقوں میں چینی پویس نے ٹیلی کام اور آن لائن دھوکہ دہی کیس میں 177ملزمان کو گرفتار کیا ہے ۔این پی ایس کے مطابق دھوکہ دہی کے اس کیس میں شامل رقم کی مقدار 10ملین یوآن (1.52ملین ڈالر ) سے زیادہ ہے ، پولیس نے ملزمان کے قبضے سے بنک کارڈز ، موبائل فون ، سم کارڈز اور کمپیوٹر برآمد کر لئے۔مشرقی چین کے صوبہ جیانگ شی میں پولیس کو جولائی میں ایک ٹیلی کام فراڈ کے دوران گروہوں کو انٹرنیٹ سے شہریوں کی غیر قانونی طورپر معلومات حاصل کرنے اور متاثرین سے رقم بٹورنے کا پتہ چلایا۔این پی ایس نے عوام کو خبردار کیا کہ وہ تاوان کی ادائیگی سے متعلق فون کالیں موصول ہونے پر پولیس کو اطلاع دیں ، کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں ۔

مزید :

عالمی منظر -