نواز لیگ سوشل میڈیا ٹیم بنانا حکومت کی ایک اور کرپشن ہے

نواز لیگ سوشل میڈیا ٹیم بنانا حکومت کی ایک اور کرپشن ہے

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ قومی خزانے سے نواز لیگ سوشل میڈیا ٹیم بنانا حکومت کی ایک اور کرپشن ہے ، نواز نے پہلے ملک کو صحرا بنانے کی ساز ش کی اب چشمہ نکالنے کے ترانے گا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پاکستان کے رکھوالے بیٹوں کی جماعت ہے مادر وطن کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے عبدالعلیم خان نے چئیرمین سیکرٹریٹ میں مختلف اضلاع سے تشریف لائے پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب کچھ پاکستان نے دیا ہے ملک کے وقار اور عزت پر سب کچھ نچھاور کر دیں گے ہمارے اثاثوں کی رسیدیں لا پتہ نہیں ریاستی اداروں کے پاس محفوظ ہوتی ہیں انہوں نے کہا کہ حکومتی حربوں سے ہراساں ہونے والے نہیں ،نا اہل اور کرپٹ حکمران احتساب کرنے کی اہلیت اور جرات نہیں رکھتے ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ ہمیں ظالموں ،قاتلوں اور لٹیروں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے کی عادت ہے ملک و قوم کی دل سے خدمت کی ہے اور تا حیات کرتے رہیں گے پاکستانی عوام کے وسائل لوٹ کر اپنی ذات پر استعمال کرنے والے حکمرانوں پر وطن عزیز کی زمین تنگ ہو چکی ہے۔انہو ں نے مزید کہا کہ میری آف شور کمپنیوں کا واویلا کرنے والے بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں ۔ احتساب سے خوفزدہ عناصر گھٹیاالزامات کے طرزسیاست پر اتر آئی ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1