لاہورپریس کلب کے الیکشن آج ہونگے

لاہورپریس کلب کے الیکشن آج ہونگے

لاہور(سٹاف رپورٹر)پریس کلب کے سالانہ الیکشن2018آج 28دسمبر کو لاہور پریس کلب میں ہونگے۔الیکشن کمیٹی کے سربراہ خاور نعیم ہاشمی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پولنگ صبح 9 بجے سے شام 6بجے تک کسی وقفے کے بغیرجاری رہے گی۔الیکشن کمیٹی کے ارکان میں چیئرمین کے علاوہ اراکین نے طارق ممتاز،خالد چودھری،عثمان بن احمد اور احتشام الحق شامل ہیں۔پریس کلب کے عہدیداران کے انتخابات کے روز الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیاکے سینئر صحا فیوں کو بطور مبصر بھی مدعو کیا گیا ہے۔

پریس کلب

مزید : علاقائی