روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں دھماکے سے 10 افراد زخمی

روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں دھماکے سے 10 افراد زخمی

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق دھماکا سینٹ پیٹرز برگ کی سپر مارکیٹ میں ہوا جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، 200 گرام کا دھماکا خیز مواد سپر مارکیٹ کے سٹوریج ایریا میں ایک بیگ میں رکھا گیا تھا۔دھماکے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر سپرمارکیٹ کو خالی کرالیا جبکہ دھماکے کی ذمے داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔واضح رہے اپریل میں سینٹ پیٹرز برگ کے سب وے میں دھماکے کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور50 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

مزید : علاقائی