پیرآف گولڑہ شریف نے پیر حمید الدین سیالوی کی حکومت کو دی گئی کی ڈیڈ لائن کی حمایت کردی

پیرآف گولڑہ شریف نے پیر حمید الدین سیالوی کی حکومت کو دی گئی کی ڈیڈ لائن کی ...

  

اسلام آباد ( آئی این پی ) پیرآف گولڑہ شریف نظام الدین جامی نے رانا ثنا ء اللہ کے استعفے سمیت دیگر مطالبات تسلیم کئے جانے سے متعلق پیرحمید الدین سیالوی کی حکومت کو دی گئی اکتیس دسمبر کی ڈیڈ لائن کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے نواز شریف سیاسی مفادات کے لیے تحریک عدل چلا سکتے ہیں تو مذہبی مفاد کے لیے ختم نبوت تحریک کیوں نہیں چلاتے ۔ بدھ کو دربار گولڑہ شریف پر راولپنڈی اسلام آباد ڈویژن کے علما ء مشائخ اور سجادہ نشین کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ختم نبوت کے معاملے پر تمام مشائخ اور علما کا موقف ایک ہے انہوں نے طاہرالقادری کے مطالبے اور پیرحمید الدین سیالوی کی حکومت کو دی گئی ڈیڈ لائن کی حمایت کرتے ہیں، اگر حکومت اپنی نااہلی کو دھونا چاہتی ہے تو رانا ثنا اللہ کو برطرف کرے ، آئندہ انتخابات میں کوئی بھی سنی مسلم لیگ (ن)کو ووٹ نہ ڈالے، رو ا لپنڈی ڈویژن کے اجلاس میں16 جنوری کی ختم نبوت کانفرنس پر لائحہ عمل پر غور کیاگیاجبکہ 16 جنوری کی کانفرنس میں آئندہ کا لائحہ عمل دینگے۔ اگر نواز شریف سیاسی مفادات کیلئے تحریک عدل چلا سکتے ہیں تو مذہبی مفاد کیلئے ختم نبوت تحریک کیوں نہیں چلاتے؟ ختم نبوت کے معاملے پر تمام مشائخ اور ایک علمائے کرام کا ایک ہی موقف ہے۔ ہم ڈاکٹر طاہر القادری کے مطالبے کی بھی حمایت کرتے ہیں، علامہ طاہر القادری کو انصاف ملنا چاہیے۔۔۔ پیر آف گولڑہ نے عوام سے اپیل کہ کہ کوئی سنی مسلم لیگ (ن)کو ووٹ نہ دیں،کس کو ووٹ دینا ہے اس کا جلد علان کیا جائے گا ۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہمار مقصد سیاسی نہیں اور نہ ہی حکومت گرانا ہمارا مقصد ہے،ہم سب کا یہ دینی مسئلہ ہے اور اس پر ہم سب ایک ہیں۔

مزید :

علاقائی -