دنیا پور،بھارتی فائرنگ سے شہید فوجی جوان سرکاری اعزاز کیساتھ سپرد خاک

دنیا پور،بھارتی فائرنگ سے شہید فوجی جوان سرکاری اعزاز کیساتھ سپرد خاک

دنیا پور(آئی این پی ) چکری سیکٹر کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونیوالے فوجی جوان ارشد شہید کی نمازہ جنازہ ان کے آبائی گا ؤ ں میں ادا کرنے کے بعد مقامی قبرستان میں سرکاری اعزاز کیساتھ سپرد خاک کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لائن آف کنٹرول کے چکری سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے جام شہادت نوش کرنے والے فوجی جوان ارشد شہید کا جسد خاکی ان کے آبائی گا ؤ ں چک نمبر 306 ڈبلیو بی میں پہنچا یا گیا جہاں شہید کی نمازہ جنازہ ادا کرنے کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سرکاری اعزاز کیساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

سپرد خاک

مزید : علاقائی