بلاول چندسوالوں کے جواب ڈھونڈلیں ،قاتل گھر میں ملے گا:ڈاکٹر امجد

بلاول چندسوالوں کے جواب ڈھونڈلیں ،قاتل گھر میں ملے گا:ڈاکٹر امجد

  

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)سیکرٹری جنرل آل پاکستان مسلم لیگ ڈاکٹر محمد امجد کا کہنا ہے بلاول زرداری چند آسان سوالوں کے جوابات ڈ ھو نڈ لیں تو انہیں زرداری کی صورت میں قاتل اپنے گھر میں ملے گا ،بینظیرقتل کا فائدہ زرداری کو ہوا، زرداری نے تحقیق میں مددگار تمام ثبوت ختم کروائے۔ بلاول بھٹو زرداری کا پرویز مشرف کو بینظیر کاقاتل قرار دینے پر ردعمل دیتے ہوئے انکامزید کہنا تھا بلاول ما ں کے خون پر سیا ست کرنے کی بجائے باپ سے چند سوال پوچھیں اسے قاتل اپنے ہی گھر میں زرداری کی صورت میں مل جائیگا۔ بینظیر قتل کا فائدہ آصف زرداری کو ہوا اس نے جعلی وصیت دکھا کرپیپلزپارٹی پر قبضہ کیا،زرداری نے بینظیر کی جائیداد ،انشورنس اور بینک بیلنس حاصل کیا اور پھر صد ر پاکستان بن گئے ۔ ناہید خان اور صفدر عباسی جو موقع کے گواہ تھے ان کے بیانات کیوں نہیں لئے گئے؟خالد شہنشاہ کو کس نے قتل کروا یا ؟ بلا و ل اپنے باپ کی مکاری کاشکار ہوچکے ہیں وہ اپنے باپ کے خوف سے اس کا موقف اختیار کرنے پر مجبورہیں ۔

:ڈاکٹر امجد

مزید :

علاقائی -