شہرقائد کوبند کرنیوالوں کے گھروں پرتالے لگے ہیں:گورنرسندھ

شہرقائد کوبند کرنیوالوں کے گھروں پرتالے لگے ہیں:گورنرسندھ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)گورنر سندھ محمد زبیرکا کہنا ہے آج کراچی میں کسی کوڈرخوف نہیں جوشہرکوبند کرتے تھے �آج ان کے گھروں پر تا لے لگے ہیں۔کراچی میں ایک نجی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا تھا مسائل کی وجہ سے کراچی بہت پیچھے رہ گیا ہے شہر کی معاشی ترقی کیلئے کوششیں کررہے ہیں،نوازشریف نے تمام جماعتوں کی رائے سے کراچی آپریشن کااعلان کیاتھا۔ کراچی کے شہری ووٹ سے تبدیلی لاسکتے ہیں۔لاہورمیں رات 12بجے یورپی ممالک کی طرح صفائی ہوتی ہے کراچی میں ایسا کیوں نہیں ہوسکتا؟ہم شہر کا درد سمجھتے ہیں جلدہی شہریوں کو ہر مسئلے سے نجات دلوا دیں گے۔

گورنرسندھ

مزید : علاقائی