بے ہوشی کی حالت میں ملنے والا 80 سالہ شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا

بے ہوشی کی حالت میں ملنے والا 80 سالہ شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا

  

لا ہور (خبرنگار)داتا دربار کے علاقہ میں چند روز قبل بے ہوشی کی حالت میں ملنے والا 80 سالہ نامعلوم شخص دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا، پولیس نے لاش کی شناخت نہ ہونے پر مردہ خانے میں منتقل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق داتا دربار کے مزار کے احاطے میں چند روز قبل 80سالہ نامعلوم شخص بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا جسے ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں وہ گزشتہ روز دم توڑ گیا۔ پولیس نے لاش کو شناخت نہ ہونے پر مردہ خانے میں منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق متوفی کی موت ہارٹ اٹیک کے باعث واقع ہوئی ہے ۔

مزید :

علاقائی -