قرآن و سنت کی پابندی ہمارے غیر متزلزل اصول ہیں،شہزادہ محمد بن سلمان

قرآن و سنت کی پابندی ہمارے غیر متزلزل اصول ہیں،شہزادہ محمد بن سلمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (بیورو رپورٹ) سعودی ولی عہد ، نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے واضح کیا ہے کہ عقیدہ توحید کا دفاع، قرآن و سنت پر عملداری اور اقتدار کے بنیادی نظام کے مندرجات کی پابندی سعودی عرب کے غیر متزلزل اصول ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب کی طاقت اسکی میانہ روی میں مضمر ہے۔ وہ ریاض میں شیخ صالح آل الشیخ کے یہاں عشائیہ تقریب کے موقع پر اظہار خیال کررہے تھے۔ تقریب میں مفتی اعلیٰ شیخ عبدالعزیز آل الشیخ، شخ صالح الفوزان اور متعدد ممتاز علماو مشائخ بھی موجود تھے۔
شہزادہ محمد سلمان

مزید :

علاقائی -