چنیوٹ : تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا، خواتین سمیت 3افراد جاں بحق

چنیوٹ : تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا، خواتین سمیت 3افراد ...

چینوٹ(نمائندہ پاکستان)تیز رفتارڈمپر نے موٹرسائیکل سوار دوخواتین سمیت ایک فرد کو کچل ڈالا ریسکیو1122کے ذرائع کے مطابق فیصل آباد روڈ جھمرہ بائی پاس پرایک موٹرسائیکل پر ایک مرد اور دو خواتین سوار تھے جوجلال پور بھٹیاں سے الفت کیئر ہسپتال علاج کی غرض جارہے تھے کہ بائی پر ایک تیز رفتار ڈمپر نے انہیں کچل ڈالا ،دونوں خواتین اور مرد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے،ریسکیو 1122کو اطلاع ملتے ہی عملہ موقع پر پہنچ گیا اور جاں بحق ہونے والوں کی نعشوں کو ضروری کاروائی کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا،ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا پولیس نے ڈمپر قبضہ میں لے کر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔جاں بحق ہونے والوں میں جنت بی بی دخترغلام بعمر45سال ،مسرت زوجہ بشیر بعمر45سال اور ارشاد اللہ ولد غلام محمد بعمر 55سال سنکہ جلالپور شامل ہیں۔

تین جاں بحق

مزید : علاقائی