قلعہ گجر سنگھ پولیس کا کریک ڈاؤن، 5سابقہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش گرفتار

قلعہ گجر سنگھ پولیس کا کریک ڈاؤن، 5سابقہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)قلعہ گجر سنگھ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 5سابقہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 3کلو چرس اور پستول برآمد کر لئے۔ تفصیلات کے مطابق قلعہ گجر سنگھ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران منشیات فروش کامران ، عرفان ، نادم ، شہزاد اور مشتاق کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 3 کلو اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور پستول برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے ۔

مزید : علاقائی