بادامی باغ، 30سالہ شخص نے ٹرین کے نیچے آکرجان دے دی

بادامی باغ، 30سالہ شخص نے ٹرین کے نیچے آکرجان دے دی

لاہور(خبرنگار)بادامی باغ کے علاقے میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر 30سالہ شخص نے ٹرین کے نیچے آکرخودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق بادامی باغ کے علاقے لوہاراں والی پلی پر 30 سالہ احمد حسن ولد بشارت نامی شخص نے ریل گاڑی کے آگے کود کر خودکشی کر لی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر مردہ خانے میں منتقل کر دیا۔

مزید : علاقائی