نیوانارکلی، دُکانوں میں چوری کی واردات کرنے والا 2 رکنی گروہ گرفتار

نیوانارکلی، دُکانوں میں چوری کی واردات کرنے والا 2 رکنی گروہ گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) نیوانارکلی پولیس نے بازار کی دُکانوں میں چوری کی واردات کرنے والے 2 رکنی گروہ کوگرفتارکر کے لاکھوں روپے مالیت کے کپڑے اور نقدی برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا۔تفصیلات کے مطابق نیو انارکلی پولیس نے دُکانوں میں چوری کی وارداتیں کرنے والے ملزمان آدم خان اور بہادر خان کو گرفتار کر کے 1لاکھ 25 ہزار کے ملبوسات ،60ہزار نقدی اور 2موبائل فون برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش مزید 10 وارداتوں کا انکشاف کیاہے ۔

مزید : علاقائی