گوالمنڈی ،نوسربازوں نے 40سالہ شخص کو ہلاک کردیا

گوالمنڈی ،نوسربازوں نے 40سالہ شخص کو ہلاک کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبرنگار)گوالمنڈی کے علاقہ میں شاہ ابوالمعالی کے مزار کے قریب نوسربازوں نے 40سالہ شخص کی جان لے لی۔ بتایا گیا ہے کہ گوالمنڈی کارہائشی علی زعفران گذشتہ رات شاہ ابوالمعالی کے مزار پر حاضری کیلئے گیا جہاں اسے تبرک کے نام پر نشہ آور چیز دی گئی جس سے اُس کی حالت خراب ہوگئی۔ اُسے بے ہوشی کی حالت میں میو ہسپتال لیجایا گیا جہاں وہ چند گھنٹے بعد دم توڑ گیا۔
پولیس نے لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی ہے۔

مزید :

علاقائی -