گندے نالے سے 45سالہ شخص کی لاش برآمد
لاہور(خبرنگار) باغبانپورہ کے علاقے میں گندے نالے سے 45سالہ نامعلوم شخص کی دو روز پرانی لاش برآمد۔تفصیلات کے مطابق بستی موڑ میں موجودنالے میں45 سالہ نامعلوم شخص کی لاش پڑی دیکھ کر راہگیروں نے پو لیس کو اطلا ع دی جس نے شناخت کی کوشش کی اور بعدازاں ناکامی پر پوسٹمارٹم کیلئے بھجوا دیا۔پولیس کے مطابق لاش کے جسم پر کسی بھی قسم کے تشدد کے نشانات موجود نہیں ہیں بظاہر متوفی حلیے سے نشئی معلوم ہوتا ہے۔
، موت کی وجہ پوسٹمارٹم رپورٹ آنے پر سامنے آئے گی۔