گڑھی شاہو،نامعلوم افراد نے جگا ٹیکس لینے والے شخص کو قتل کردیا

گڑھی شاہو،نامعلوم افراد نے جگا ٹیکس لینے والے شخص کو قتل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبرنگار)گڑھی شاہو کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے شہریوں سے جگا ٹیکس لینے والے شخص کو قتل کردیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ بیگم پورہ کا رہائشی جج عرف جگامبینہ طور پر شہریوں سے جگا ٹیکس لیتا تھا اور اسی نام سے مشہور تھا۔گزشتہ رات اُس کی لاش گڑھی شاہو پل پر پڑی تھی۔ورثا کے تلاش کرنے پرپتہ چلا کہ مرنے والے شخص کا نام جج عرف جگا ہے جوکہ باجا لائن،کواپ سٹور، سنگھ پورہ، بیگم پورہ سے مبینہ طور پر شہریوں سے جگا ٹیکس وصول کرتا تھااور اسے نامعلوم افراد نے گزشتہ رات قتل کردیا۔پولیس کے مطابق نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔

مزید :

علاقائی -