پرویز عرف پیجاگولی مار ڈکیت گینگ کے 4ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا

پرویز عرف پیجاگولی مار ڈکیت گینگ کے 4ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا

  

لاہور(کرائم رپورٹر) ہنجروال انویسٹی گیشن پولیس نے گھروں میں دوران واردات شہریوں کو مضروب کرنے والے پرویز عرف پیجاگولی مار ڈکیت و چور گینگ کے 4ملزمان کوگرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل ملزمان نے شہری وقار عرف وکی کو مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن غلام مبشر میکن نے ان کی گرفتاری کیلئے ایس پی صدرانویسٹی گیشن رضوان عمر گوندل اور ڈی ایس پی عمران کرامت بخاری کو خصوصی ٹاسک دیا جنہوں نے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ہنجروال حماد حسن اور دیگر ملازمین پر مشتمل ٹیم تشکیل دی ۔ ٹیم نے ماڈرن تکنیکی بنیادوں کو بروئے کار لاتے ہوئے محنت کر کے پرویز عرف پیجا گولی مارڈکیت و چور گینگ کے 4 ملزمان پرویز عرف پیجا،علی رضا عرف لمبا ،شاہین عرف ثناء،شمشاد بی بی عرف سائم کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے نقدی ،11عدد موبائل فون ،1عدد پسٹل برآمد کرلیا۔ دوران تفتیش ملزمان نے 14سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا۔ملزمان عورتوں کوکام کاج کے بہانے گھروں میں داخل کرتے اور موقع پاکر واردات کر کے فرار ہو جاتے۔یہ عمل قابل ذکر ہے کہ ملزمان ریکارڈ یافتہ ہیں اور مختلف مقدمات میں جیل جا چکے ہیں۔علاوہ ازیں ملزمان اس قدر سفاک ہیں کہ دوران واردات شہریوں کوفائرنگ کر کے مضروب کرنے سے گریز نہیں کرتے تھے۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن غلام مبشر میکن نے ملزمان کی گرفتاری پر ریڈنگ پارٹی کیلئے نقد انعام اورتعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -