نیو ایئر نائٹ کے موقع پر ون ویلنگ کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی

نیو ایئر نائٹ کے موقع پر ون ویلنگ کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی

  

لا ہور (کرائم رپورٹر)کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور ایڈیشنل آئی جی کیپٹن(ر) محمد امین وینس نے کہا ہے کہ نیو ایئر نائٹ کے موقع پر ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔نیو ایئر نائٹ کے موقع پر کسی قسم کی ہلڑ بازی اور آتش بازی برداشت نہیں کی جائے گی۔ نیو ایئر نائٹ کے موقع پر فول پروف حفاظتی انتظامات کئے جائیں گے۔ نیو ایئر نائٹ پر 12 ہزار سے زائداہلکار فرائض سرانجام دیں گے۔شہر میں آتش بازی اور ہوائی فائرنگ پر مکمل پابندی ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گز شتہ روز پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں نیو ائیر نائٹ کی سکیورٹی کے حوالہ سے انتہائی اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن چوہدری سلطان و دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی سہولت کیلئے مربوط ٹریفک پلان مرتب کیا جائے۔ شہری خوشی کے موقع پر ون ویلنگ، ہلڑ بازی، آتش بازی، پتنگ بازی یا ہوائی فائرنگ کر کے اپنی اور دوسروں کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے سے بچائیں۔

مزید :

علاقائی -