مصری شاہ ، غیر قانونی گیس ، فلنگ سٹیشن میں سلنڈر پھٹنے سے مالک شدید زخمی ، علاقہ میں خوف ہراس

مصری شاہ ، غیر قانونی گیس ، فلنگ سٹیشن میں سلنڈر پھٹنے سے مالک شدید زخمی ، ...

لاہور(خبرنگار) مصری شاہ کے علاقے میں غیرقانونی گیس فلنگ اسٹیشن میں سلنڈرزوردار دھماکے سے پھٹ گیا ، جس کے نتیجے میں دُکان کا مالک شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال میں منتقل کر دیاگیا ۔زوردار دھماکے کی آواز سنتے ہی علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا، اطلاع ملنے پر امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر گیس لیکیج کے باعث لگنے والی آگ پر قابو پالیا۔تفصیلات کے مطابق مصری شاہ کے علاقے کاچھو پورہ بازار میں عمران یاسین نامی شخص نے غیرقانونی گیس فلنگ اسٹیشن بنا رکھا تھا۔ گزشہ روز وہ سلنڈر میں گیس بھر رہا تھا کہ غیرمعیاری ہونے کے باعث اچانک سلنڈر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں عمران شدید زخمی ہو گیا۔اسے مقامی دکانداروں نے طبی امداد کیلئے ہسپتال میں منتقل کر دیا جبکہ دھماکے کے نتیجے میں دُکان میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ملحقہ دُکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈاور ریسکیو1122کے عملے نے کارروائی کر کے آ گ پر قابو پالیا۔ اہل علاقہ کے مطابق دھماکہ اس قدر زوردار تھا کہ لوگ خوفزدہ ہو کر اپنے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے ۔

مزید : علاقائی