باغبانپورہ،38سالہ نوجوان کو تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے کچل ڈالا

باغبانپورہ،38سالہ نوجوان کو تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے کچل ڈالا

لاہور(خبرنگار) باغبانپورہ کے علاقہ میں38سالہ نوجوان کو تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور نے کچل کر ہلاک کردیا۔پولیس نے لاش کو مردہ خانے میں منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق باغبانپورہ کے علاقے محمود بوٹی روڈ کے قریب 38سالہ امانت اپنی موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ راستے میں مخالف سمت سے آنے والی ریت سے بھری ٹرالی نے اس کی موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں امانت شدید زخمی ہو کر موقع پر دم توڑ گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر مرد ہ خانے میں منتقل کرکے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا اور قانونی کاروائی کا آغاز کر دیاہے۔

مزید : علاقائی