ہیئر ، 24سالہ لڑکی کی نعش نہر سے برآمد

ہیئر ، 24سالہ لڑکی کی نعش نہر سے برآمد

  

لاہور (خبر نگار)تھانہ ہیئر کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے 24سالہ لڑکی کو قتل کر کے نعش بی آر بی نہر میں پھینک دی۔ پولیس کو گزشتہ رات اطلاع ملی کہ ایک لڑکی کی نعش بی آر بی نہر میں درخت کے ساتھ رکی ہوئی ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضہ میں لے لیا، پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والی لڑکی کی شناخت نہیں ہو سکی ہے اور نہ ہی جسم پر کوئی ظاہری نشان ہے، فی الحال لڑکی کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ لڑکی نے پھولدار کپڑے پہن رکھے تھے۔

مزید :

علاقائی -