صوبائی دارالحکومت ، چور ڈاکو دندناتے رہے ، شہری لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور گاڑیوں سے محروم

صوبائی دارالحکومت ، چور ڈاکو دندناتے رہے ، شہری لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور ...

  

لاہور(خبر نگار)صوبائی دارلحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ہنجر وال کے علا قہ میں جا وید کے گھر میں چار ڈاکو گھس گئے اور فیملی کو یر غما ل بنا کر 3لا کھ مالیت کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔سو ل لا ئن کے علاقہ میں فیصل کے گھر میں دو ڈاکو گھس گئے اور فیملی کو یرغمال بنا کر2لا کھ55ہزارکی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ۔سبز ہ زارکے علا قہ میں محمو دکے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر ڈاکو 2لا کھ75ہزار کی نقد ی ، طلا ئی زیو رات، مو با ئل فون لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔رائیو نڈ کے علا قہ میں طا رق کے گھر میں تین ڈاکو گھس گئے اور طارق کی فیملی سے2لاکھ 20ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔وحد ت کا لو نی کے علا قہ سے حنیف کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر ڈاکوؤں نے ایک لاکھ روپے کی نقد ی اور مو با ئل فو ن اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا جبکہ ما ڈل ٹا ؤ ن میں فا روق کی فیملی کو یر غما ل بنا کر ڈاکو 90ہز ار کی نقدی اور مو با ئل فو ن لوٹ کر لے گئے ۔ علاوہ ازیں مغل پو رہ میں شبیر،سند ر میں سر فر از کی گاڑیاں اورشفیق آ با د میں صا دق ،غا لب ما ر کیٹ میں اختر،اکبر ی گیٹ میں صہیب،لو ئر ما ل میں وسیم اورشا د با غ میں شہز اد کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -