اقدام قتل میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

اقدام قتل میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

  

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ۔جوڈیشل مجسٹریٹ نوید اشراف اعوان کے روبرو ملت پارک پولیس نے ملزم مختار کے خلاف مقدمہ کا چالان پیش کیا، سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے معمولی جھگڑے کے بعد درخواست گزار کو قتل کرنے کی کوشش اور فائرنگ کی تھی۔

پولیس نے مدعی کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا ،ملزم کے قبضہ سے وقوعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرنا باقی ہے۔

مزید :

علاقائی -