ایم سی بی کے 3 کروڑ واپس کرنے والے ملزم کاجوڈیشل ریمانڈ

ایم سی بی کے 3 کروڑ واپس کرنے والے ملزم کاجوڈیشل ریمانڈ

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے مسلم کمرشل بینک کی 3 کروڑ روپے کی رقم واپس کرنے پر ملزم سہیل اخلاق کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیاہے۔احتساب عدالت میں نیب پنجاب نے مسلم کمرشل بینک مین برانچ لاہور کی 3کروڑ روپے کی رقم واپس نہ کرنے کے ایک ملزم سہیل اخلاق کو پکڑ کر عدالت میں پیش کیا اور اس کے ریمانڈ کی استدعا کی ۔ ملزم کے وکیل ملک شہزاد نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے بینک کی تمام رقم واپس کردی ہے ،عدالت میں بینک کی رقم وصولی کی سلپ بھی پیش کی گئی جس پر عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔

مزید : علاقائی