لو میرج کرنے والے جوڑے کو ہراساں کرنے پر تھانہ سے رپورٹ طلب

لو میرج کرنے والے جوڑے کو ہراساں کرنے پر تھانہ سے رپورٹ طلب

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو ہراساں کرنے پر تھانہ گرین ٹاؤن سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ گرین ٹاؤن کی آمنہ بی بی نے عدالت میں موقف اختیا رکیا کہ محمد جبار کے ساتھ 12دسمبر 2017ء کو پسند کی شادی کی ، جس کے بعد گھر والوں نے شوہر پر اغوا کا جھوٹامقدمہ درج کروا دیا،مجھے کسی نے اغوا ء نہیں کیا ،میں اپنے شوہر کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں ،ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے، پولیس کو ہرساں کرنے سے روکا جائے اور جھوٹا مقدمہ ختم کیا جائے۔

مزید : علاقائی