شہباز شریف کا سینئر صحافی حافظ عبدالودود اور حاجی عبدالغفور کے والد کے انتقال پراظہار افسوس

شہباز شریف کا سینئر صحافی حافظ عبدالودود اور حاجی عبدالغفور کے والد کے ...

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سینئر صحافی حافظ عبدالودود اور حاجی عبدالغفور کے والد حاجی عبدالرؤف کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مزید : صفحہ آخر