فیصل آباد، ریسٹورنٹ انوائس مانیٹرنگ ،امانت سکیم کی چوتھی اور چھٹی قرعہ اندازی

فیصل آباد، ریسٹورنٹ انوائس مانیٹرنگ ،امانت سکیم کی چوتھی اور چھٹی قرعہ ...

فیصل آباد(سپیشل رپورٹر) ریسٹورنٹ انوائس مانیٹرنگ سکیم(رمز) کی امانت سکیم کی چوتھی اور چھٹی قرعہ اندازی مقامی ہوٹل میں ہوئی پنجاب ریو نیو اتھارٹی کے زیر اہتمام ہونے والی تقریب کے مہمان خصوصی میئر فیصل آباد رزاق ملک تھے لیکن وہ بوجوہ نہ آسکے تو انکی جگہ ڈپٹی میئر ز امین بٹ اور چو دھری عبدالغفور نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی‘۔تقریب میں پہلی،دوسری اور تیسری قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والوں کو کاریں‘موٹرسائیکلیں ،عمرہ کے ٹکٹ،فوڈ کوپن اور ایل ای ڈی ٹی وی انعامات میں دئیے گئے‘مہمانان خصوصی پنجاب ریو نیو اتھارٹی کی اس کاوش کو سراہا گیاجس نے نئے انداز میں ٹیکس وصولی کا طریقہ متعارف کرایا اور عوام میں ٹیکس کے فوائد اور اسکے استعمال بارے میں آگہی پیدا کی انہوں نے زور دیا کہ عوام کو ٹیکسز کے بارے میں تعلیم دینے کیلئے ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے ٹیکس وصولی کے نئے رجحانات کو فروغ دیا جائے‘بعدازاں ڈویژنل کمشنر پنجاب ریو نیو اتھارٹی فیصل آباد حسن رضا سعید،ایڈیشنل کمشنر اسد عزیز اور ایڈیشنل کمشنر ہیڈ کوارٹرز لاہور علی منصور نے ٹیکس وصولی کیلئے کی گئی اصلاحات پر روشنی ڈالی جس میں رمز (RIMS) اور اس سے منسلک امانت سکیم کا منصوبہ،جونیئر انٹرن شپ پروگرام کا آغاز اور افسروں کی تربیت کیلئے بہترین ماحول شامل ہیں انہوں نے بیوٹی پارلرز اور مختلف شعبوں کیلئے ٹیکس کلینک کے انعقاد پر بھی روشنی ڈالی، ا انوائس مانیٹرنگ سسٹم کو جلد ہی راولپنڈی اور ملتان میں متعارف کرایا جائیگا جہاں ہوٹلوں،شادی ہالز ،کورئیرسروس کو بھی اس سسٹم کے تحت ٹیکس نیٹ میں لایا جائیگا حسن رضا سعید نے بتایا کہ اتھارٹی کی کوششوں سے فیصل آباد میں ٹیکس وصولی6.2سے بڑھ کر 10ملین روپے ماہانہ ہوگئی ہے ۔پروگرام کوارڈینیٹر ردا قاسم نے میڈیا کو پنجاب ریو نیو اتھارٹی کے مختلف امور سے آگاہ کیا۔

مزید : صفحہ آخر