پاک افغان سرحد کے قریب لیویز فورس نے 17افغان باشندے گرفتار کر لئے
کوئٹہ (این این آئی )پاک افغان سرحد کے قریب لیویز فورس کی کارروائی سے 17افغان باشندے گرفتار کر لئے گئے پاک افغان سرحد سوئی کاریز کے قریب لیویز فورس نے کاروائی کرتے ہوئے 17افغان باشندوں کو گرفتار کرلیاجو غیر قانونی طریقے سے افغانستان سے اندرون ملک جانے کی کوشش کررہے تھے لیویز نے گرفتار افغان باشندوں کیخلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔