بحری جہاز پی این ایس سیف کا ملائشین بندر گاہ کا دورہ خیر سگالی

بحری جہاز پی این ایس سیف کا ملائشین بندر گاہ کا دورہ خیر سگالی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (آئی این پی) پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف کے ملائشین بندر گاہ کے دورہ خیر سگالی پر پاکستانی ہائی کمشنر نے پاک بحریہ کے جہاز کا پرتپاک اتقبال کیا‘ پی این ایس سیف کے کمانڈنگ آفیسر نے ملائشین نیوی کے افسران سے ملاقاتیں کیں اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام دیا۔ بدھ کو ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز نے ملائشین بندر گاہ کا خیر سگالی و تربیتی دورہ کیا پی این ایس سیف اور رائل ملائشین نیوی کے جہازوں نے مشترکہ مشقیں کیں۔ پاکستانی ہائی کمشنر نے پاک بحریہ کے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا ۔ پی این ایس سیف کے کمانڈنگ آفیسر نے ملائشین نیوی کے افسران سے ملاقاتیں کیں اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام دیا گیا۔

مزید :

صفحہ آخر -