وزارت مذہبی امور نے حج آرگنائزر کے22دسمبر کو بھجوائے جانیوالے کاغذات لینے سے انکار کر دیا

وزارت مذہبی امور نے حج آرگنائزر کے22دسمبر کو بھجوائے جانیوالے کاغذات لینے سے ...

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)پرائیویٹ سکیم کے حج 2018ء کے لیے22دسمبر کو روانہ کیے جانے والے کاغذات وزارت مذہبی امور نے لینے سے انکار کر دیا ،ملک بھر کے حج آرگنائزر اضطراب کا شکار،ٹورز آپریٹر کا کہنا ہے کہ وزارت مذہبی امور اپنے ہی جاری کردہ سرکلر جس میں کہا گیا تھا کہ تاریخ میں 29دسمبر تک توسیع کر دی گئی ہے اور دوسری طرف قومی اخبارات میں آنے والے اشتہارات جس میں کہا گیا تھا کہ22دسمبر کو 4بجے تک ارسال ہونے والے کاغذات قابل قبول ہوں گے اپنے ہی موقف کی تردید کر دی ہے یہ لمحہ فکریہ ہے حالانکہ پشاور ہائیکورٹ کے مطابق حج پالیسی کی منظوری سے پہلے وزارت مذہبی امور کسی قسم کے کاغذات لینے کی مجاز نہ ہے ہم یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ 22دسمبر کو ارسال کیے جانے والے اور بعد میں ارسال کیے جانے والے کاغذات وزارت وصول کرے۔

مزید :

صفحہ آخر -