جہانگیر ترین کی نااہلی کے بعد خالی ہونیوالی سیٹ پر ان کا بیٹا نامزد

جہانگیر ترین کی نااہلی کے بعد خالی ہونیوالی سیٹ پر ان کا بیٹا نامزد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لودھراں(مانیٹرنگ ڈیسک)این اے 154 لودھراں کے ضمنی انتخاب کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے اپنے بیٹے علی ترین کو نامزد کر دیا۔تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے این اے 154 لودھراں کے ضمنی انتخاب میں اپنے بیٹے علی ترین کی نامزدگی کے موقع پر کہنا تھا کارکنوں کے بھرپورمطالبے پربیٹے کونامزد کیا۔انہوں نے کہا ہماری الیکشن مہم شروع ہوچکی ہے انشا اللہ تحریک انصاف بھرپورکامیابی حاصل کریگی،اگر پاکستان تحریک انصاف ان کے بیٹے کو پارٹی ٹکٹ دے دیتی ہے تو ملک کی دوسری سیاسی جماعتوں اور تبد یلی کا نعرہ لگانے والی پی ٹی آئی میں ایک اور فرق ختم ہوجائے گاجو اپنے ہر جلسے میں میرٹ اور مورثی سیاست کے خاتمے کا دعوی کرتی ہے ۔دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف نے ابھی تک سیکرٹری جنرل کا عہدہ بھی خالی رکھا ہوا ہے ،پارٹی کا موقف ہے جب تک جہانگیر ترین کی نااہلی کے سپریم کورٹ میں ریو کیس کا فیصلہ نہیں آجا تا تب تک یہ سیٹ خالی رہے گی۔ واضح رہے سپریم کورٹ کی جانب سے جہانگیر ترین کی نااہلی کے بعد یہ سیٹ خالی ہوئی تھی ۔

مزید :

صفحہ آخر -