وزیراعظم کی حسن ابدال کیڈٹ کالج میں یوم والدین تقریب میں شرکت ، پریڈ کا معائنہ کیا

وزیراعظم کی حسن ابدال کیڈٹ کالج میں یوم والدین تقریب میں شرکت ، پریڈ کا ...

  

حسن ابدال (آئی این پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے حسن ابدال کیڈٹ کالج میں یوم والدین کے حوالے سے سالانہ تقریب میں شرکت کر کے کیڈٹ کالج میں پریڈ کا معائنہ کیا ۔بدھ کو حسن ابدال کیڈٹ کالج میں یوم والدین کے حوالے سے سالانہ تقریب ہوئی جس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ بھی تقریب میں شریک ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے حسن ابدال کیڈٹ کالج میں پریڈ کا معائنہ کیا ۔ یاد رہے کیڈٹ کالج حسن ابدال اپریل 1954 میں قائم ہوا تھا اس کالج کو ملک کے پہلے کیڈٹ کالج ہونے کا اعزاز حاصل ہے کیڈٹ کالج میں سکینڈری سکول سرٹیفکیٹ تک تعلیم فراہم کی جاتی ہے سول اور عسکری شعبوں میں ٹیلنٹ کی فراہمی میں کیڈٹ کالج حسن ابدال کا اہم کردار ہے۔ کیڈٹ کالج حسن ابدال کو اپنی نوعیت کے کالجز میں منفرد مقام حاصل ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -