وزیراعلیٰ کی علمی وادبی تنظیم ’’دریچہ ‘‘ کے نومنتخب سیکرٹری اصغر علی جاوید و دیگر عہدیداران کو کامیابی پر مبارکباد

وزیراعلیٰ کی علمی وادبی تنظیم ’’دریچہ ‘‘ کے نومنتخب سیکرٹری اصغر علی ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے معروف علمی ،ادبی و ثقافتی تنظیم ’’دریچہ ‘‘کے نو منتخب سیکرٹری معروف کالم نگار وصدارتی ایوارڈ یافتہ سیرت نگار اصغر علی جاوید ، جوائنٹ سیکرٹری سید اشرف نقوی اور دیگرعہدیداران کو سالانہ انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔وزیر اعلیٰ نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ صدارتی ایوارڈ یافتہ سیرت نگار اصغر علی جاوید کا ’’دریچہ ‘‘ کا سیکرٹری منتخب ہونا خوش آئند ہے۔ امید ہے کہ نو منتخب سیکرٹری، جوائنٹ سیکرٹری اور ر دیگرعہدیداران مصنفین کے حقوق کے تحفظ، مسائل کے حل اور اردو ادب کے فروغ کیلئے اپنی تمام تر کاوشیں بروئے کار لائیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -