لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید سردی کی لہر

لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید سردی کی لہر

لاہور(کامرس رپورٹر)صوبائی دارالحکومت سمیت ملک کے بیشتر علاقے بھی شدید سردی کی لپیٹ میں رہے۔پنجاب کے بیشتر علاقوں میں صبح اور رات کے وقت شدید دھندرہی ۔محکمہ موسم مطابق آئندہ 12گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند پڑنے کا امکان ہے،ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت میں گوپس میں منفی 06، استور منفی 05،سکردو،گلگت میں منفی03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید : صفحہ آخر