نامور موسیقار اور لازوال گیتوں کے خالق ماسٹر عاشق حسین انتقال کرگئے

نامور موسیقار اور لازوال گیتوں کے خالق ماسٹر عاشق حسین انتقال کرگئے
نامور موسیقار اور لازوال گیتوں کے خالق ماسٹر عاشق حسین انتقال کرگئے

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے نامور موسیقار اور لازوال گیتوں کے خالق ماسٹر عاشق حسین انتقال کرگئے۔ ماسٹر عاشق حسین معروف موسیقار مرحوم اختر حسین اکھیاں کے بڑے بھائی تھے۔ ماسٹر عاشق حسین نے دھمال ’لال میری پت رکھیو بھلال جھولے لالن‘ کی لازوال دھن بناکر شہرت حاصل کی۔ وہ طویل عرصے سے علیل تھے، انہوں نے کلاسیکی موسیقی کے علاوہ کئی فلموں کیلیے بھی میوزک دیا۔ماسٹرعاشق حسین کی نماز جنازہ کل لاہور میں بعد نماز ظہر امام بارگاہ سید مبارک بیگم میں ادا کی جائے گی اور انہیں لاری اڈہ قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ماسٹر عاشق حسین کے مقبول ترین دھمال ’لال میری پت رکھیو بھلال جھولے لالن‘ کو پاکستان کی صوفی گلوکارہ عابدہ پروین سمیت لالی ووڈ اور بالی ووڈ کے متعدد گلوکاراپنی آوازمیں گا کرشہرت حاصل کرچکے ہیں۔یہاں تک کہ ان کی دھنوں پر استاد نصرت فتح علی خان، عابدہ پروین، ارْونا لیلیٰ، نورجہاں اور بھارتی گلوکار جگجیت سنگھ سمیت کئی گلوکاروں نیاپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -