لاہور ایئر پورٹ پرسعودی ایئر لائن کے طیارہ میں آگ بھڑک اٹھی

لاہور ایئر پورٹ پرسعودی ایئر لائن کے طیارہ میں آگ بھڑک اٹھی

  

لاہور(خبرنگار) لاہور ایئر پورٹ پرسعودی ایئر لائن کے طیارہ میں آگ بھڑک اٹھی، تاہم آگ پر قابو پا لیا گیا۔ بتایا گیا ہے سعودی ایئر لائن کا طیارہ گزشتہ رات جدہ کیلئے تیاری پکڑ رہا تھا اچانک آگ بھڑک اٹھی جس پر خوف و ہراس پھیل گیا ، تاہم امدادی ٹیموں نے بروقت اطلاع ملنے پر آگ پر قابو پا لیا۔ ایئر پورٹ انتظامیہ کے مطابق طیارہ میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ،تاہم آگ پر قابو پا لیا گیا جس کے بعد طیارہ کو کلیئرنس دیدی گئی ہے اور طیارہ مسافروں کو لے کر جدہ روانہ ہو گیا۔

مزید :

صفحہ آخر -