عدلیہ آزاد اور آئین کے تابع، نواز شریف کی ڈوریں کوئی اور ہلا رہا ہے: ڈاکٹر طاہر القادری

عدلیہ آزاد اور آئین کے تابع، نواز شریف کی ڈوریں کوئی اور ہلا رہا ہے: ڈاکٹر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منہاج القرآن علماء و مشا ئخ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے نواز شریف کی ڈوریں کوئی اور ہلا رہا ہے۔نجی محفلوں میں پاکستان کیخلاف زہر اگلنے و الے نواز شریف اب اعلانیہ بھی دشمن کی بولی بولنے لگے ہیں ،عدلیہ آزاد اور آئین کے تابع جبکہ نواز شریف ٹولہ آج کل کسی اور کی تابعد ا ر ی میں ہیں۔ د و نو ں بھائی قوم کو بیوقوف بنا رہے ہیں اور ایک پیج پر ہیں،دونوں کا ایجنڈا 10ارب ڈالر کو 20اور 20 کو 30ارب ڈالر میں بد لنا ہے ۔جب ادارے کمزور اور افراد مضبوط ہوتے ہیں تو پھر قومی مفاد قربان ہوتے ہیں ، ظلم و نا انصافی کیخلاف آواز اٹھانے والوں کی لا شیں گرتی ہیں ۔ نا اہل نواز شریف نے ارادتاً ختم نبوت کے قانون کو ختم کیا،حلف نامہ بدلا وہ اپنے ریلیف کیلئے بیرونی قوتوں کو اپنا سیکولر چہر ہ دکھانا چاہتے تھے ۔قانون واپس لے کر انہوں نے اپنے جرم کا اعتراف کیا، سوال یہ ہے ختم نبوت کے قانون کو کیوں چھیڑا گیا؟ طاہرا لقا د ر ی کا مزید کہنا تھا میری اصل طاقت میرے کارکن اور عوام ہیں ،شہدائے ماڈل ٹاؤن کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے ،سیاسی جماعتوں کی تائید و حمایت اور اظہا ر یکجہتی سے ہماری طاقت میں اضافہ ہوا ہے، باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ کے ہر صفحے پر پنجاب حکومت کو قتل عام کا ذمہ دار ٹھہر ا یا گیا ہے ،انصا ف مانگ رہے ہیں جو قاتل اشرافیہ کے عہدوں پر برقرار رہتے ہوئے نہیں مل سکتا ۔ علماء و مشائخ سوسائٹی میں عدل و انصاف کے قیام کیلئے فیصلہ کن کردار ادا کر سکتے ہیں،اسلئے وہ عوام کو غلام سمجھنے والے ظالم حکمرانوں اور انہیں تحفظ دینے والے نظام کیخلاف جدوجہد کریں ۔اسلام ریاست میں حقوق کا جو تصور دیتا ہے اس کی دھجیاں ہر طرف بکھری دکھائی دیتی ہیں ۔عادلانہ نظام اور دیانتدار معاشرے کے قیام کیلئے علماء و مشائخ کو قاتل ،ظالم و جابر حکمرانوں کیخلاف آواز بلند کرنا ہو گی۔

مزید :

صفحہ آخر -