سیاسی کزن مل کر بھی مسلم لیگ (ن) کا مقابلہ نہیں کر سکے: عابد شیر علی

سیاسی کزن مل کر بھی مسلم لیگ (ن) کا مقابلہ نہیں کر سکے: عابد شیر علی

  

جہلم (آن لائن) وزیر مملکت برائے بجلی عابد شیر علی نے دعویٰ کیا ہے کہ عوام مسلم لیگ (ن) کو بہترین کارکردگی کی بنیاد پر 2018 کا الیکشن جتوائے گی ۔ ہماری جماعت کا منشور ملکی ترقی ہے لیکن مخالفین ترقی کے دشمن ہیں مسلم لیگ(ن) کی سٹریٹ پاور دیگر پارٹیوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے سیاسی کزنز مل کر بھی ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتے کراچی میں مظلوموں کو فیکٹری میں جلادیا گیا تو اس پر تمام مولوی اور جماعتیں چپ رہیں تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مملکت برائے بجلی عابد شیر علی نے بدھ کے روز جہلم میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی سٹریٹ پاور سب جماعتوں سے زیادہ ہے اور سیاسی مخالفین پر الیکشن 2018 کا خوف طاری ہے ۔ مخالفین ترقی کے دشمن ہیں جتنے بھی سیاسی کزنز مل جائے لیکن ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ کراچی کی فیکٹری میں تو غریب اور مظلوموں کو جان بوجھکر جلادیا گیا تو وہاں پر کسی مولوی اور سیاسی جماعت نے آواز نہیں اٹھائی عابد شیر علی نے کہاکہ نواز شریف نے پاکستان کو بجلی دی اور دہشتگردی کو ختم کیا ۔ قوم کو مبارک ہو نیلم جہلم پاور پراجیکٹ بھی مکمل ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں ہزاروں کلومیٹر کی ٹرانسمیشن لائنیں بچھائی جا رہی ہیں ۔ شکایات میں واضح کمی آنا ہماری بڑی کامیابی ہے کھلی کچہری کا سلسلہ دوسرے شہروں تک بھی پہنچائیں گے ۔ عوام کو سہولتیں دینا ہماری ترجیح ہے ۔ وزیر مملکت نے کہا کہ آئیسکو کے علاقے میں 5.5 ارب روپے کی لاگت سے 12 نئے گرڈ اسٹیشن بنائے گئے ہیں جبکہ 273 کلومیٹر نئی ٹرانسمیشن لائنیں اور 37 نئے پاور ٹرانسفارمر رکھے گئے ہیں تاکہ نظام کو مستحکم کیا جا سکے ۔ پاکستان کے طول و عرض سے کم وولٹیج کا مسئلہ مارچ 2018 تک ختم کر دیں گے ۔

مزید :

صفحہ آخر -