18ء میں وزیر اعظم شہباز شریف ہی ہونگے: پرویز رشید

18ء میں وزیر اعظم شہباز شریف ہی ہونگے: پرویز رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹرپرویز رشید نے بھی نواز شریف کے بیان کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے 18ء میں وزیراعظم شہباز شریف ہی ہونگے کیونکہ نواز شریف کے منہ سے جوبات نکل جاتی ہے وہ پتھر پر لکیر ہوتی ہے۔بدھ کے روز گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر پر و یز رشید کا مزید کہنا تھا پارٹی صدر سے روزانہ آکر مختلف امور پر ہدایات اور مشورہ لیتے ہیں۔ عدلیہ کے کچھ فیصلوں پر تحفظات ہیں، تحریک انصاف ٹھیک ہے تو پھرتحریک عدل کیسے غلط ہوسکتی ہے؟ پی ٹی آئی اسلئے ٹھیک ہے کہ عمران خان کا نام جڑا ہے جبکہ تحریک عدل اسلئے غلط ہے کہ اس کیساتھ نوازشریف کا نام ہے جبکہ نواز شریف کا نام ساتھ لگ جائے تو عوام خوش آمدید کہتے ہیں، ہر انتخابی جدوجہد کی نمائندگی وہی کر تے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -