مجھے الیکشن وقت پر ہوتے دکھائی نہیں دیتے: شیخ رشید

مجھے الیکشن وقت پر ہوتے دکھائی نہیں دیتے: شیخ رشید

  

ڈیرہ غازی خان (آئی این پی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم نہیں بننا چاہتانہ میری زندگی کا کوئی مشن ہے،ووٹ مانگنے نہیں بلکہ ملک بچانے آیا ہوں ،مجھے الیکشن وقت پر ہونے دکھائی نہیں دے رہے،نواز شریف نے اداروں کو للکارا انہیں جاتی امراء سے اٹھا لائیں گے۔وہ بدھ کو جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔ شیخ رشید نے کہا کہ 4سال چوروں نے حکومت کی، میں ووٹ مانگنے نہیں بلکہ ملک بچانے آیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وعدہ کریں کہ چوروں، ڈاکوؤں اور لٹیروں کو ووٹ نہیں دیں گے، میں عمران خان کے ساتھ ہوں، میری زندگی کا کوئی مشن نہیں، وزیراعظم نہیں بننا چاہتا۔ شیخ رشید نے کہا کہ ڈالر 110روپے کا ہو گیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -