افسروں سے تنگ بھوک و پیاس کے مارے بھارتی فوجی ترقیوں کے معاملے پر تقسیم، لڑائی سے انکار

افسروں سے تنگ بھوک و پیاس کے مارے بھارتی فوجی ترقیوں کے معاملے پر تقسیم، ...

نئی دہلی (آئی این پی ) افسروں کے رویہ سے تنگ اور بھوک و پیاس کے مارے بھارتی فوجی ترقیوں کے معاملے پر تقسیم ہو گئے ،ترقی نہ ملنے پر سروسز کور اور انفنٹری میں کشیدگی پیدا ہو گئی ،بڑی تعداد میں فوجیوں نے لڑائی سے انکارکردیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج میں ڈی مورالائزڈ ترقیوں کے معاملے پر فوجیوں نے پوسٹنگ سے انکار کر دیا ہے جس کے باعث بھارتی فوج نفری کے بحران کا شکار ہو گئی ہے۔سروسز گروپ میں الیکٹریشن اور دیگر کام کرنے والے فوجیوں نے قیادت کی پالیسی پر احتجاج شروع کر دیا ہے ۔لیکن بھارتی فوج کی قیادت سنتی ہی نہیں۔ بھارتی فوجی قیادت کے رویہ کے باعث ڈی مورالائزڈ کئی فوجی افسر چھوڑ چکے ہیں۔ فوجی افسر کام کرنے سے انکار کرچکے ہیں۔ کچھ نان کمبیٹنٹ فوجیوں نے تو آرمی چیف کو خطوط لکھے کہ ان سے کام لڑائی کا لیا جارہاہے۔ترقیاں صرف انفنٹری اور دیگر فوجیوں دی جاری ہیں۔افسروں کے خطوط کے مطابق فوجی مسلسل بے گناہ لوگوں کو مارکر خودکشی پر مجبور ہیں۔ جب ترقی کی بات آتی ہے۔ تو آپریشنل اور نان آپریشنل کورز کا ایشو اٹھا یاجاتاہے۔ نان آپریشنل اور نان کمبیٹنٹ فوجیوں کو بالکل نظراندازکردیاجاتاہے۔ یہی صورتحال سکھوں کی بھی ہے۔ سکھ سپاہیوں اور افسروں کے رشتہ داروں کا کہناہے کہ انہیں سرحدوں اور تنازع کی جگہ پر بھیجا جارہا ہے۔ایک ٹوئیٹ کے مطابق سکھ فوجی سرحدوں پر لڑائی اور علیحدگی پسندوں سے لڑ کر تنگ آچکے ہیں۔ایک اور ٹوئیٹ میں کہاگیاکہ سکھ لڑ رہے ہیں،جبکہ برھمن اور آر ایس ایس کے حامی گھروں میں بیٹھ کر ٹی وی دیکھ رہے اور مزے لوٹ رہے ہیں۔ بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے مسئلہ حل کرنے کی یقین دہائی کرائی ہے۔لیکن فوجی پوسٹنگ اور آپریشن میں حصہ لینے انکار کررہے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر