5بھارتی آبی پراجیکٹ پر اعتراض ہے، مذاکرات کیلئے جواب کے منتظر ہیں: آصف بیگ

5بھارتی آبی پراجیکٹ پر اعتراض ہے، مذاکرات کیلئے جواب کے منتظر ہیں: آصف بیگ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) انڈس واٹر کمشنر آصف بیگ کا کہنا ہے پاکستان نے بھارت کے 5 آبی منصوبوں پر اعتراض اٹھایا ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں انکا مزید کہنا تھا بھارت سے پانی چوری کا نہیں بلکہ پانی کے بہاؤ پر کنٹرول کا تنازع ہے، آبی تنازع پر بھارت کو خط لکھ دیا ہے۔ کشن گنگا ڈیم کی تعمیر سے 10 فیصد پانی متاثر ہوا، بھارتی منصوبے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہیں، انڈس واٹر کمشنر کا کہنا تھا بھارت عالمی بینک کو تسلی بخش جواب نہیں دے سکا، بھارت عالمی ثالثی عدالت میں غیرجانبدارانہ ماہر کی تعیناتی کا کہہ رہاہے، پاکستان بھارت سے مذاکرات کیلئے اس کے جواب کا منتظر ہے۔

مزید : صفحہ آخر