کشمیر تاریخٰ مسئلہ، مناسب طریقے سے مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے: چین

کشمیر تاریخٰ مسئلہ، مناسب طریقے سے مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے: چین

بیجنگ (آن لائن) چین نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر کے دیرینہ تنازع کشمیر کو مذاکرات کیذریعے حل کرنے پر زور دیا ہے ۔ چینی خبررساں ادارے کے مطابق بیجنگ میں پریس بریفنگ میں چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہواچون اینگ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے چین کا موقف واضح ہے اسے دونوں فریقوں کے درمیان مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے ۔ یہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک تاریخی مسئلہ ہے جسے مناسب طریقے سے مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے سے چین کی کشمیر سے متعلق پالیسی تبدیل نہیں ہو گی ۔ چین اور پاکستان کے درمیان دفاع صنعت اور تجارت کے شعبوں میں تعاون برقرار رہے ۔

مزید : صفحہ آخر