کراچی میں خونریزی سے فائدہ اٹھانے والا گروپ امید لگائے بیٹھا ہے کہ پھر موقع ملے : ڈی جی رینجرز سندھ

کراچی میں خونریزی سے فائدہ اٹھانے والا گروپ امید لگائے بیٹھا ہے کہ پھر موقع ...
 کراچی میں خونریزی سے فائدہ اٹھانے والا گروپ امید لگائے بیٹھا ہے کہ پھر موقع ملے : ڈی جی رینجرز سندھ

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید کا کہنا ہے کہ ماضی میں کراچی میں ہونے والی خونریزی سے فائدہ اٹھانے والا گروپ امید لگا کر بیٹھا ہے کہ دوبارہ موقع ملے تو واپس آئے مگر شہری بالکل خوف زدہ نہ ہوں۔ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کی مناسبت سے کراچی میں سندھ رینجرز کے زیر اہتمام خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر اپنے خطاب میں ڈی جی رینجرز سندھ کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے لئے بابائے قوم کے بہترین اوصاف کو سامنے رکھنا ہوگا۔میجر جنرل محمد سعید نے کہا کہ کراچی کی اہمیت سے سب واقف ہیں، اس شہر کا اعزاز یہ ہے کہ اس نے قائد اعظم جیسے عظیم رہنما کا تحفہ دیا اور قائد کا احسان یہ ہے کہ اْنہوں نے ہمیں پاکستان جیسا عظیم وطن دیا۔ڈی رینجرز سندھ نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کو کسی سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں، اب کسی کو شہر کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

ڈی جی رینجر

مزید :

صفحہ اول -